Monday, January 21, 2013

دنیا بھر میں بےروزگاری میں اضافہ

0 پوسٹ پر آراء
دنیا بھر میں بے روگار افراد کی تعداد میں دو ہزار بارہ کے دوران چالیس لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ’یو این لیبر ایجنسی‘ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں بےروزگار افراد کی تعداد میں دو ہزار بارہ کے دوران چالیس لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

یو این لیبر ایجنسی کے مطابق چالیس لاکھ کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد اب ایک سو ستانوے ملین ہو چکی ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ نوجوانوں کا ہے جن میں چوبیس سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں سے تیرہ فیصد بےروزگار ہیں۔

آئی ایل او کا کہنا ہے اس تعداد میں سالِ رواں میں اکیاون لاکھ جبکہ دو ہزار چودہ میں تیس لاکھ کا اضافہ متوقع ہے جو کہ عالمی معیشت میں گراوٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ معاملہ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں دیکھا گیا ہے۔

’گلوبل ایمپلائمنٹ ٹرینڈز‘ یعنی دنیا میں ملازمتوں میں رجحانات نامی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے دنیا بھر میں کام کرنے والے افراد میں سے چھ فیصد دو ہزار بارہ کے دوران بےروزگار تھے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا میں لمبی مدت کی بے روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں یورپ کے بے روزگاروں میں سے ایک تہائی ایسے لوگ ہیں جو گزشتہ ایک سال سے بےروزگار ہیں۔


اسی طرح بہت بڑی تعداد میں لوگ کام کی تلاش کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں جبکہ لیبر مارکیٹ یا کام کرنے والے افراد کی درجہ بندی سے انتالیس ملین افراد کم ہوئے ہیں۔

آئی ایل او کے ڈائرکٹر جنرل گائے رائڈر نے کہا کہ ’ایک غیر یقینی معاشی منظرنامے اور اس سے نمٹنے کے لیے موثر اور معین پالیسی کے فقدان نے طلب میں کمی اور سرمایہ کاری میں رکاوٹ کے ساتھ ملازمتوں میں کمی بھی پیدا کی ہے۔‘

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے نوجوانوں کے لیے فنی تربیت کے لیے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان ایسی ملازمتیں کرنے کے قابل بن سکیں جو میسر ہیں۔

گائے رائڈر نے کہا کہ ’یہ نوجوانوں کی زندگیوں اور ان کے ٹیلنٹ کا بہت بڑا زیاں ہے اور لوگوں اور ان کے معاشروں کے لیے تباہی کا باعث ہے‘۔

اسی رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے ’ایپرنٹس شپ‘ یا نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے حصول کے لیے فنی تربیت کے پروگراموں کو جاری رکھا ہے ان میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح بہت کم ہے جیسا کہ جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ ہیں۔

سورس: http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2013/01/130122_world_jobless_un_tim.shtml?print=1

0 پوسٹ پر آراء:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر Ú©ÛŒ رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ Ú©Û’ کمپوٹر میں اردو Ú©ÛŒ بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے Ú©Û’ لیے ذیل Ú©Û’ اردو ایڈیٹر میں تبصرہ Ù„Ú©Ú¾ کر اسے تبصروں Ú©Û’ خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔