Showing posts with label پاکستان. Show all posts
Showing posts with label پاکستان. Show all posts

Thursday, March 13, 2014

یااللہ! تھر کو حکمرانوں کا گھرکردے!...لاؤڈ اسپیکر…ڈاکٹرعامرلیاقت حسین

0 پوسٹ پر آراء

کچھ لوگ گھنے اور سایہ دار اشجار کی طرح ہوتے ہیں جو شدید طوفانوں کے باوجود ثابت قدمی سے اپنے مقام پر جمے رہتے ہیں اور کبھی نہیں اُکھڑتے ...اور کچھ لوگ ستاروں کی طرح ہوتے ہیں جو دن بھر سورج کا مقابلہ کرنے کے باوجود جگہ نہیں چھوڑتے اور رات آتے ہی چمک اُٹھتے ہیں۔
میں نے اِن درختوں اور ستاروں کو صحرائے تھر میں مصائب سے لڑتے دیکھا ،یہ سفر میں کبھی بھلا نہیں سکوں گا...ہرمنزل سجدۂ شکر کی داعی تھی اور ہرقدم التفاتِ رب العالمین کا امین تھا...یہ درست ہے کہ تھر کے گوٹھوں اور دوراُفتاد آبادیوں میں بھوک ہے لیکن خدا کی قسم ہوس نہیں!

مضبوط روپیہ اور عوامی توقعات

0 پوسٹ پر آراء


بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں نہ صرف مزید اضافہ ہوا ہے بلکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈالر اور بھی نیچے آئے گا۔ بہت سے لوگ وزیر خزانہ کی ’’مالیاتی جادوگری‘‘ کے قائل ہوگئے جنہوں نے نومبر 2013ء میں ایک ڈالر کے عوض 109 تک پہنچ جانے والے روپے کو 100کے عدد سے کم کی سطح پر لانے کا وعدہ اس طرح پورا کر دکھایا ہے کہ بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 9پیسے کی کمی کے بعد 97روپے 90پیسے کی سطح پر آگیا ۔ پاکستانی کرنسی کی قدر میں اس اضافے سے عام لوگوں میں خوشی کی لہر پیدا ہوئی ہے اور یہ اعتماد نمایاں بڑھا ہے کہ ہم مشکل ترین صورت حال سے نکل سکتے اور اپنے حالات بہتر بناسکتے ہیں

Tuesday, May 28, 2013

یوم تکیبر پر یہ مناظر آخر کب تک دیکھنے کو ملیں گے

0 پوسٹ پر آراء

Monday, May 13, 2013

شفاف الیکشن کرانے کا وعدہ ، فخر و بھائی نے قوم کے ساتھ بہت بڑا مذاق کیا.....

0 پوسٹ پر آراء

شفاف الیکشن کرانے کا ڈھونگ رچانے والے فخرالدین جی کی خواہش تو بڑی تھی کہ اپنی عمر کے آخری حصے میں سونپی ہوئی ایک اہم قومی ذمہ داری کو بہ طریق احسن نبہا کر قوم کی دعائیں سمیٹ کر دنیا سے رخصت ہوجائے.....اور ہمارے تین ماہ کے مہمان جنرل کیانی جو زاردی سے نا معلوم ڈیل کے نتیجے میں تین سال کی توسیع لیکر 
اب تک براجمان ہے۔ اور انہیں اب تک ملک و قوم کی آنکھوں سے رواں دواں خون کے آنسوں

(پلیز پروسیڈ فار ویڈیوز)


Wednesday, February 13, 2013

جسمانی اعضا کا کاروبار عروج پرہے،ادیب رضوی

0 پوسٹ پر آراء
جسمانی اعضا کا کاروبار عروج پرہے،ادیب رضوی

کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ڈائریکٹر ادیب رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال غیر قانونی طور پر جسمانی اعضا کا ایک ارب روپے کا کاروبار ہوتا ہے،اعضاء کی پیوندکاری کے بل کی منظوری سے اس گھناوٴنے کاروبار کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ایک مردہ جسم کے اعضاء سترہ انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرسکتے ہیں۔ادیب الحسن رضوی کے مطابق انسانی اعضاء کے کاروبار

Friday, December 21, 2012

کراچی: گھر گھر ووٹرز کی تصدیق 5 جنوری سے

0 پوسٹ پر آراء
بی بی سی اردو ڈاٹ کام:  پاکستان الیکشن کمیشن نے کراچی میں گھر گھر جا کر ووٹرز لسٹ کی تصدیق کا عمل پانچ جنوری سے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز لسٹ کی تصدیق کرنے والی ٹیمیں پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی نگرانی میں کام کریں گی۔

’قرآن کی بے حرمتی‘: ہجوم نے لاش کو آگ لگا دی

0 پوسٹ پر آراء
بی بی سی اردو ڈاٹ کام:  پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے دادو میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہجوم نے قرآن کی بے حرمتی کے مبینہ الزام میں ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

ایس ایس پی دادو عثمان غنی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ ضلع دادو کے علاقے سیتا ولیج میں

Tuesday, December 18, 2012

پاکستان دنیا کا7 واں بدعنوان ترین اور انتہائی غیرمحفوظ ملک قرار، ملک میں احتساب کی سطح کم ہے، امریکی ادارہ

0 پوسٹ پر آراء
بشکریہ روزنامہ جنگ : اسلام آباد (انصار عباسی) واشنگٹن میں قائم امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پروجیکٹ (ڈبلیو جے پی) نے بدھ کو قانون کی بالادستی کے متعلق سال 2012ءء کی فہرست جاری کی ہے جس میں 97/ ممالک میں سے پاکستان کو ساتواں کرپٹ ترین اور انتہائی غیر محفوظ ملک قرار دیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حقوق انسانی، فوجداری اور دیوانی انصاف، قواعد و ضوابط کا نفاذ، حکومتی اختیارات پر چیک اور دیگر امور کے حوالے سے بھی مایوس کن منظر کشی کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیکس کے تقابلے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان جوڈیشل آزادی اور انتظامیہ پیش رفت کے حوالے سے زبردست اسکور حاصل کر رہا ہے۔

Wednesday, November 28, 2012

فوج کی مدد لیں، کراچی میں کئی معاملات ٹھیک ہوجائیں گے،چیف جسٹس

2 پوسٹ پر آراء
اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے کراچی میں بوگس ووٹوں کے اندراج کے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تجویز دی کہ کراچی کی حد تک فوج کی خدمات لے لیں، امن و امان سمیت کئی معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، کیوں نہ الیکشن کمیشن کو کہا جائے کہ وہ کراچی کی حد تک ڈور ٹو ڈور ووٹرز کی تصدیق دوبارہ کرے، فوج اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔تاہم ایم کیو ایم کے وکیل نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مشق قومی مفاد میں ہے تو پورے ملک میں ہونی چاہئے۔ بدھ کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے کراچی میں انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تصدیق سے متعلق جماعت اسلامی، تحریک انصاف اورمسلم لیگ کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت کے حکم پر الیکشن کمیشن نے کراچی کی ووٹرز لسٹوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ بتایا جائے کراچی میں کتنے ووٹرز تصدیق شدہ ہیں اور کتنے فہرست سے نکالے گئے۔ الیکشن کمیشن سندھ نے عدالت کوبتایاکہ 32ہزار 281ووٹ مستقل پتوں پر ٹرانسفر کیے گئے۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے تجویز دی کہ عدالت یہ معاملہ چیف الیکشن کمشنرکوبھجوائے، وہ سب کوسن کرفیصلہ کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ووٹرز انفرادی معاملہ ہے، پارٹیوں کو چاہئے ایک طرف بیٹھیں۔کیوں نہ ہم الیکشن کمیشن کو کہیں کہ کراچی کی حد تک ڈور ٹو ڈور ووٹرز کی تصدیق دوبارہ کرے۔ ایک موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں بہت سے عناصر ہیں جن کے وہاں ہونے کا جواز نہیں بنتا، اس عمل میں فوج کی شمولیت سے ان عناصر کا خاتمہ ہو سکتا ہے یہ مشق قومی مفاد میں ہو گی۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے تجویز کی مخالف کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہے تو یہ مشق پورے پاکستان میں ہونی چاہئے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تو آپ سے مثبت جواب کی توقع کر رہے تھے اگر یہ مشق پورے پاکستان میں ہوئی تو انتخابات چھ سال بعد ہی ہونگے، ہم نے یہ بات حالات دیکھ کر کہی ،فوج کی شمولیت سے الیکشن پر امن ہو گا۔