Monday, January 7, 2013

80 ارب کی کرپشن کا ملزم کیسے گیا؟توقیر صادق کا فرار ملکی مشینری کیلئے باعث شرم ہے، سپریم کورٹ

0 پوسٹ پر آراء
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا ہے کہ 80 / ارب روپے کی کرپشن کا ملزم کیسے گیا؟ توقیرصادق کا فرار ملک کی ساری مشینری کے لیے شرم کا مقام ہے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ائرپورٹ پرکیمرے نصب ہوتے ہیں وہ کیسے چلے گئے؟ سابق چیئرمین اوگرا کی فیملی کس ائر لائن سے بیرون ملک گئی اور تحقیقاتی ٹیم نے اب تک کیا رپورٹ بھیجی ہے؟ سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق گرفتاری کیس میں ایف آئی اے سے ائرپورٹ کے کیمروں اور فنگر پرنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ پیرکو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد میں توقیرصادق کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر آئی جی پنجاب چوہدری حبیب الرحمن نے عدالت کوبتایا کہ توقیرصادق کی تین بیٹیاں نیپال چلی گئی ہیں،شاید توقیرصادق بھی نیپال چلے گئے ہیں اس لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نیپال بھیج دی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ ہم توسمجھے تھے کہ آج آپ توقیرصادق کی گرفتاری کے حوالے سے عدالت میں بتائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ فرنٹ مین کو3 دن قبل گرفتارکرلیا ہے۔ جسٹس جواد نے استفسارکیا کہ توقیرصادق کی فیملی کس ائرلائن سے نیپال گئی، تمام ائرپورٹس پرکیمرے نصب ہوتے ہیں، توقیرصادق نیپال کیسے گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ائرپورٹس پرپولیس نہیں بلکہ ایف آئی اے کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس جواد نے استفسارکیا کہ نیپال بھیجی گئی ٹیم نے اب تک آپ کوکیا رپورٹ بھیجی ہے جس پرآئی جی پنجاب کوئی بھی جواب دینے سے قاصراورخاموش رہے۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے ریمارکس دیے کہ توقیر صادق فرارہوگیا یہ ملک کی ساری مشینری کے لیے شرم کا مقام ہے۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے ائرپورٹ کے کیمروں اورفنگرپرنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

0 پوسٹ پر آراء:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر Ú©ÛŒ رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ Ú©Û’ کمپوٹر میں اردو Ú©ÛŒ بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے Ú©Û’ لیے ذیل Ú©Û’ اردو ایڈیٹر میں تبصرہ Ù„Ú©Ú¾ کر اسے تبصروں Ú©Û’ خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔