بی بی سی اردو ڈاٹ کام: پاکستان الیکشن کمیشن نے کراچی میں گھر گھر جا کر ووٹرز لسٹ کی تصدیق کا عمل پانچ جنوری سے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز لسٹ کی تصدیق کرنے والی ٹیمیں پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی نگرانی میں کام کریں گی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق نادرا نئی ووٹرز لسٹ کا اعلان چوبیس فروری کو کرے گی۔الیکشن کمیشن کی ٹیمیں گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق اٹھارہ روز میں مکمل کر لے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وہ لوگ جن کو شناختی کارڈ یکم ستمبر اور پندرہ دسمبر کے درمیان ملے ہیں ان کو بھی ووٹرز لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔
ووٹرز کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد نئی حتمی لسٹ چوبیس فروری تک تیار کر لی جائے گی۔
یاد رہے کہ پانچ دسمبر کو عدالتِ عظمیٰ نے کراچی کی انتخابی فہرستوں سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شہر میں ووٹر فہرستوں کی تصدیق کے لیے فوج اور ایف سی سے مدد لینے کا حکم جاری کیا تھا۔
عدالت نے فوج کی مدد سے ان فہرستوں کی گھر گھر جا کر تصدیق کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے میں انتخابی حکام کو کہا گیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی شہری کا ووٹ اس کی مرضی کے بغیر منتقل نہیں کیا گیا۔
یہ حکم کراچی میں امن وامان کی خراب صورت حال کی روشنی میں دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کو کراچی میں ووٹوں کے غلط اندارج سے متعلق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کی طرف سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سُنایا تھا۔
ان درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے ہزاروں افراد جو کہ عرصۂِ دراز سے کراچی میں مقیم ہیں، اُن کے ووٹ اُن کے آبائی شہروں کی بجائے کراچی میں درج کیے جائیں۔
ان درخواستوں کی سماعت کے دوران متحدہ قومی موومنٹ نے بھی ایک درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گھر گھر ووٹوں کی تصدیق کا عمل صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک تک پھیلا دیا جائے۔
0 پوسٹ پر آراء:
آپ بھی اپنا ØªØ¨ØµØ±Û ØªØریر کریں
اÛÙ… اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی ØªØ¨ØµØ±Û Ø³Û’ پرÛیز کیجئے, مصن٠ایسا ØªØ¨ØµØ±Û Øذ٠کرنے کا ØÙ‚ رکھتا ÛÛ’ نیز مصن٠کا مبصر Ú©ÛŒ رائے سے متÙÙ‚ Ûونا ضروری Ù†Ûیں۔اگر آپ Ú©Û’ کمپوٹر میں اردو Ú©ÛŒ بورڈ انسٹال Ù†Ûیں ÛÛ’ تو اردو میں ØªØ¨ØµØ±Û Ú©Ø±Ù†Û’ Ú©Û’ لیے ذیل Ú©Û’ اردو ایڈیٹر میں ØªØ¨ØµØ±Û Ù„Ú©Ú¾ کر اسے تبصروں Ú©Û’ خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔