Thursday, January 31, 2013

ابو لہب کے متعلق قرآن مجید کی پیشین گوئی

0 پوسٹ پر آراء
ابو لہب کے متعلق قرآن مجید کی پیشین گوئی

کاتب: طارق اقبال

ابو لہب کا اصل نام عبدالعزٰی تھا۔ قرآن مجید میں صرف اسی شخص کا نام لے کر اس کی مذمت کی گئی ہے حالانکہ مکہ میں بھی اور ہجرت کے بعد مدینہ میں بھی بہت سے لوگ ایسے تھے جو اسلام اور پیغمبر اسلام کی عداوت میں ابو لہب سے کسی طو رپر بھی کم نہ تھے۔ یہ شخص مکہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے قریبی ہمسایہ تھا، دونوں گھروں کے درمیا ن صرف ایک دیوار حائل تھی۔ یہ اور اس کے اہل خانہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی چین لینے نہیں دیا تھا۔ آپ کبھی نماز پڑھ رہے ہوتے

Sunday, January 27, 2013

موسیقی کاانسانی جذبات پر گہرے اثرات۔ یہ انسانی احساسات اور جذبات کو قابو کرتی ہے

2 پوسٹ پر آراء
از افسر خان

انسانی جذبات بہت منفرد ہیں اور کبھی کبھی لوگوں بہت زیادہ جذباتی ہو جاتے ہیں اور ان پر ہیجانی سی کیفیت طاری ہوجاتی ہے جب وہ کچھ مخصوص موسیقی یا گانے، نغمے سنتے ہیں جو ان کے مزاج کی نمائندگی کرتے ہوں۔ یہ موسیقی کی انفرادی خصوصیت ہے کہ یہ ہمارے دماغ پرجلد حاوی ہوجاتا ہے ۔ یہ اچھے موڈ اور برے موڈ کے لئے بہترین محرک فراہم کرتا ہے ۔ 

Monday, January 21, 2013

دنیا بھر میں بےروزگاری میں اضافہ

0 پوسٹ پر آراء
دنیا بھر میں بے روگار افراد کی تعداد میں دو ہزار بارہ کے دوران چالیس لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ’یو این لیبر ایجنسی‘ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں بےروزگار افراد کی تعداد میں دو ہزار بارہ کے دوران چالیس لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

یو این لیبر ایجنسی کے

’مصر سے ملنے والے وائرس کا تعلق پاکستان سے‘

0 پوسٹ پر آراء
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیو وائرس کی ایک ایسی قسم ملی ہے جو اس سے پہلے پاکستان کے شہر سکھر سے دریافت ہونے والے وائرس سے مماثلت رکھتی ہے۔

پولیو وائرس کی نشاندہی کے بعد اقوام متحدہ کے اداروں نے حکومتِ پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈروں پر بیرون ملک جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے

Wednesday, January 16, 2013

رینٹل پاور کیس: سپریم کورٹ نے وزیراعظم پرویز اشرف کی گرفتاری کا حکم دیدیا ‘سپریم کورٹ نے وزیراعظم پرویز اشرف کی گرفتاری کا حکم دیدیا‘ دیگر ملزموں کو بھی پکڑنے کی ہدایت‘ نام ای سی ایل میں شامل

0 پوسٹ پر آراء
اسلام آباد ( نوائے وقت + ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اور تفتیشی افسران کو وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں کسی مصلحت یا ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کیا جائے، ملزمان کے خلاف ریفرنسز اور چالان متعلقہ کورٹس میں دائر کر کے رپورٹ 17 جنوری تک عدالت

Tuesday, January 15, 2013

اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا

0 پوسٹ پر آراء
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ وَإِن تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَىٰ حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۗ إِنَّمَا تُنذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ ۚ وَمَن تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ ( 18
 
اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنا بوجھ بٹانے کو کسی کو بلائے تو کوئی اس میں سے کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قرابت دار ہی ہو۔ (اے پیغمبر) تم انہی لوگوں کو نصیحت کرسکتے ہو جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے اور نماز بالالتزام پڑھتے ہیں۔ اور جو شخص پاک ہوتا ہے اپنے ہی لئے پاک ہوتا ہے۔ اور (سب کو) خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
 
سورہ فاطر آیت18 

سیاسی مسخرے اس دور کے شہباز ہوجائیں

0 پوسٹ پر آراء
چپڑ غٹو، الل ٹپو، نکھٹو، دًم کٹے ٹٹو
فضا لاہور کی ہنگامہ پرور ہوتی جاتی ہے
کہاں ہو؟ کس طرف ہو؟ دیکھتے کیا ہو میاں لٹو
جماعت کی صدارت اس لیے تم کو عطا کی ہے
عوام الناس بازاروں میں نعرہ باز ہو جائیں
سیاسی مسخرے اس دور کے شہباز ہوجائیں
ارے گھسیٹے، ارے بچھیے کے باوا
سوچتا کیا ہے؟

Tuesday, January 8, 2013

اوریا مقبول جان کا بہترین کالم پڑھیے : لا شیں نہیں اعدادوشمار

0 پوسٹ پر آراء
میں جب اپنے معاشرے میں بے خوفی اور قتل وغارت کی انتہاء دیکھتا ہوں تو اپنے “دقیانوسی” اور “پرانے خیالات “کی وجہ سے اپنے اللہ کے فرامین میں حل ڈھونڈنے لگ جاتا ہوں ۔ اللہ نے انسانوں کی زندگی کے لئے ایک ایسا اصول بتایا ہے جسے آج کی “مہذب” او ر”انسانی حقوق” کی علمبردار دنیا وحشیانہ اصول کہتی ہے ۔ اللہ نے فرمایا :”ہم نے قصاص میں تمہارے لئے زندگی رکھ دی ہے “۔ لیکن گزشتہ آٹھ برسوں سے میرے ملک

Monday, January 7, 2013

کراچی میں قاتل دندناتے پھرتے ہیں‘ سندھ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں کر رہی : چیف جسٹس

1 پوسٹ پر آراء
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ این این آئی) سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں سندھ حکومت سے جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی فیصلے پر عمل نہیں ہوا تو توہین عدالت جائز ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی بدامنی کیس میں دیئے گئے احکامات پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا، فیصلے کے ہر نقطے پر حکومت سندھ کو جواب دینا پڑے گا، رینجرز اور پولیس نے کراچی میں نوگوایریاز ختم کرنے کی ذمہ داری اٹھائی تھی، عملدرآمد ہو چکا ہے تو دستاویزات سے ثابت کریں،

بلاول اپنی تقریر میں کرپشن اور بری حکمرانی کا ذکر بھول گئے

0 پوسٹ پر آراء
اسلام آباد ( عثمان منظور ) گڑھی خدا بخش میں اپنی تقریر میں بلاول بھٹو زرداری نے اگرچہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سالوں میں انکی پارٹی نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ ان زمینی حقائق سے تغافل برتتے نظر آئے کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال کے دوران بدترین کرپشن ‘ بری گورننس ‘ طویل لوڈشیڈنگ ‘ غربت کیساتھ اندرونی و غیر ملکی قرضوں میں اضافہ ‘ قومی ملکیتی ادارے تباہ ہوئے

سیاسی منشور:سنہرے خواب یا حقیقی لائحۂ عمل؟

0 پوسٹ پر آراء
روٹی کپڑا اور مکان، تبدیلی، اسلامی نظام، امن اور استحکام، معاشی ترقی اور کرپشن کا خاتمہ۔ یہ وہ سنہرے خواب ہیں جو انتخابات سے پہلے ہر بار عوام کو دکھائے جاتے ہیں اور اب تو یہ نعرے اس حد تک استعمال ہوچکے ہیں کہ اپنے معنی بھی کھو چکے ہیں۔

ماضی میں تو اکثر جماعتیں انھی نعروں کی بنیاد پر انتخابات اور لوگوں کے دل جیتتی رہی ہیں لیکن اس مرتبہ جبکہ پاکستان میں جہموریت اور جمہوری رویے دھیرے

80 ارب کی کرپشن کا ملزم کیسے گیا؟توقیر صادق کا فرار ملکی مشینری کیلئے باعث شرم ہے، سپریم کورٹ

0 پوسٹ پر آراء
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا ہے کہ 80 / ارب روپے کی کرپشن کا ملزم کیسے گیا؟ توقیرصادق کا فرار ملک کی ساری مشینری کے لیے شرم کا مقام ہے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ائرپورٹ پرکیمرے نصب ہوتے ہیں وہ کیسے چلے گئے؟ سابق چیئرمین اوگرا کی فیملی کس ائر لائن سے بیرون ملک گئی

بھوک، بیروزگاری اور کرپشن عروج پر ہے، غلام مرتضیٰ جتوئی

0 پوسٹ پر آراء
مورو (نامہ نگار) نیشنل پیپلزپارٹی (این پی پی) کے مرکزی چیئرمین غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان میں بھوک، بدحالی، بیروزگاری اور کرپشن عروج پر ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ وہ این پی پی کے مقامی رہنما یاسین ڈہلو اور صحافی علی شیر ڈیپر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے میں کارکنوں سے

موجودہ پی پی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں‘ ایاز لطیف پلیجو

0 پوسٹ پر آراء
گھارو (نامہ نگار) عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ موجودہ پی پی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں یومیہ 12 ارب روپے کی کرپشن کے سبب ملک کا دیوالیہ نکل گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے گھگھر میں شہید غزالہ بتول کی یاد میں منعقد کئے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کرپشن اورمورثی سیاست... عوام کی عدالت…افتخار احمد

0 پوسٹ پر آراء
اگر آپ بھی لاکھوں پاکستانیوں کی طرح ہر وقت نیوز چینلز دیکھتے رہنے کے عادی ہیں تو آپ یقینا اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں گے کہ ہمارے ملک میں خرابیوں کی اصل بنیاد کرپشن ہے۔ یہ وہی کرپشن ہے جس کی جڑ سے سیاست کا پودا اُگتا ہے ، عوام الیکشن میں ووٹ دے کر اس پودے کو سینچتے ہیں، اسے پودے سے تنا ور درخت بناتے ہیں اور پھر اسی درخت پر مزید کرپشن کا پھل لگتا ہے ۔آپ ضرور جانتے ہوں گے کہ اگر پاکستان کے نظام میں کوئی تبدیلی مقصود ہے تو اس کرپٹ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کے موجودہ نظام میں تو صرف کرپٹ سیاستدان ہی غریب عوام کی بے بسی کا فائدہ اٹھا کر حکمرانی کے مزے لوٹتے ہیں۔اس ملک میں تاجروں، صنعتکاروں سے لے