Monday, April 29, 2013

اس ویڈیو کو جنگل میں آگ سے بھی تیزی سے پھیلادو۔۔۔بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے

0 پوسٹ پر آراء

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے

پہچانا کہ نہیں پہچانا.... جناب یہ وہی ماروی میمن ہےجو کسی زمانے میں جنرل ضیا اور چوہدری شجاعت کی تعریف اور نواز شریف کی تذلیل کرکے نہیں تھکتی تھی.....آج عقل، ضمیر، دماع کے ساتھ ساتھ زبان بھی اس نے بدل وادی ہے......

چیف جسٹس صاحب اگر آپ شاہ زیب کو انصاف دیتے تو آج ہمزہ قتل نہ ہوتا

0 پوسٹ پر آراء

چیف صاحب انصاف ہر جگہ ہونا چاہئے!
چیف جسٹس صاحب اگر آپ شاہ زیب کے معاملے میں بروقت انصاف کرتے اور پیسے کا زور نہ چلنے دیتے تو آج 17 سالہ ہمزہ احمد درندوں کا شکار نہ ہوتا۔ چیف آپ تو انصاف کی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ہا تو پھر یہ سب کیا ہیں ... ؟

Thursday, April 25, 2013

دوسروں اور ایک دھڑ کی لڑکی

0 پوسٹ پر آراء
سر دو اور دھڑ ایک۔۔۔۔ بہنیں کہیں یا ایک خاتون۔۔۔۔ قدرت کی شاہکار، ، اور قدرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے لئے ایمان کی علامت۔۔۔ 23 سال کی آبے اور برٹنی کو ہمیشہ خوش رہتی دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے۔۔۔۔ دیکھیں اپنا ایمان تازہ کریں اور جتنا ہوسکے قدرت کی اس شاہکاری کو شیر کریں۔۔۔   http://www.facebook.com/video/video.php?v=250799231730816


نام سے کچھ نہیں ہوتا صبا اعتزاز بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاڑکانہ

0 پوسٹ پر آراء
نام سے کچھ نہیں ہوتا - اب عوام نام نہیں کام کو ووٹ دیں گے۔۔۔۔۔ وہ زمانہ گیا جب لوگ نام کوووٹ دیتے تھے اب عوام با شعور ہوگئے ہیں وہ صرف کام اور اہلیت دیکھ کر ووٹ دیں گے۔۔۔۔ایڈیٹرز ایڈیٹڈ
.........................................................
بی بی سی رپورٹ
کیا ان انتخابات میں پیپلز پارٹی کے تاریخی لاڑکانہ ووٹ بینک میں واقعی کوئی فرق پڑ سکتا ہے؟

مبصرین کے مطابق پہلی بار لاڑکانہ کی سیاست کے تیور کچھ بدلے بدلے نظر آ رہے ہیں۔ سابق حکومت کی گذشتہ پانچ سال کی کارکردگی کے بعد لوگوں کی مایوسی پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی گڑھ سے بھی ٹپک رہی ہے۔ بہت سے بااثر سیاسی قبیلے پی پی پی کا ساتھ چھوڑ کر اپنے اپنے حلقوں سے

Monday, April 22, 2013

کمیونٹی رہنماؤں کی سیکس سکینڈلز پر خاموشی...آکسفورڈ کی ڈائری … آفتاب بیگ

0 پوسٹ پر آراء
چائلڈ گرومنگ“ اور سیکس سکینڈلز اب ہماری کمیونٹی کے لئے وہ الفاظ نہیں رہے جن کے استعمال سے شرم و حیاء کا پہلو ٹپک پڑے اور اس موضوع پر بات چیت روک دی جائے۔ ہماری برٹش مارکہ نوجوان نسل نے اس معاشرتی برائی کی بنیاد پر برطانیہ بھر میں پاکستانی و مسلم کمیونٹی کی خوب بدنامی کی اور یہ موذی ”بیماری بریڈفورڈ، لیڈز، راچڈیل، اولڈہم، برمنگھم سمیت آکسفورڈ جیسے شہر کو بھی لپیٹ میں لے چکی ہے یہ شہر جو دنیا بھر میں ”تعلیم“ کے شعبہ میں تاریکی حیثیت کا حامل ہے ان دنوں ہمارے ”سپوتوں“ کی اعلی صلاحیتوں کی

Thursday, April 11, 2013

بھارت جنگ جیت رہا ہے۔۔ مسلمان نسلوں کو ان کے عظیم ورثے سے محروم کر رہا ہے۔

0 پوسٹ پر آراء


بھارت جنگ جیت رہا ہے۔۔ مسلمان نسلوں کو ان کے عظیم ورثے سے محروم کر رہا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کا انداز بدلتا ہے....ایک زمانہ تھا جب لوگ ڈنڈووں سے جنگ لڑتے تھے، اور شکار کیا کرتے تھے...جوں جوں انسانی ذہن ترقی کرتا گیا انسان نے مختلف ایجادات کئے....لکڑی کے ہتھیاروں سے آگے چل کر انسان نے تلوار، نیزے بنائے اور اور یوں گھوڑوں ، اونٹوں پر بیٹھ کر لڑنے لگا .... پھر آگے چل کر بندوق ایجاد ہوئی... ہوئی جہاز وغیرہ ایجاد ہوئے ....جب اس سے بھی انسان کی حیوانی سوچ اور تشدد پسندی کوتشنگی نہ ہوئی تو اس نے ایٹم ایجادکیا، طرح طرح کے جدید میزائل، جنگی جہاز، ٹینک، آبدوزیں، ڈرونز وغیرہ غیرہ ایجاد کئے...انسان ہمیشہ سے ایک دوسرے پر غالب آنے کی ہیجان رکھا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ کسی بھی طرح سے اپنی ثقافت، اپنا تہذیب ، اپنا انداز ، اپنے رسم و رواجوں کو دوسروں پر تھومپ دے.... زمانہ اب جنگوں کے ان پرانے طریقوں سے آگے جاکر ایک نئی جہت میں داخل ہوچکا ہے جس کو ہم غرف عام میں ثقافتی جنگ کہہ سکتے ہیں.... مسلمانوں کے لئے اسلامی روایات ، اور حضورﷺ کے اسوہ حسنہ سے بڑھ کر کوئی راہ نجات نہیں... اسلام ہمارے لئے ایک مسلم ضابطہ حیات ہے اور ہمارے دشمنوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ ہمیں ہمارے اس عظیم ورثے سے محروم کرکے اپنے قبیح اور گندی تہذیبوں کو ہم پر مسلط کردیں ... اگر دیکھا جائے تو جنگ کے اس جدید انداز کو ہمارا ازلی دشمن بھارت جیتتا نظر آرہا ہے ... ہمارے بچوں ، خواتین اور مردوں کو بھی بھارتی ڈراموں اور ٹی وی پروگراموں کی لت ایسی لگی ہے کہ ان سے نکلنا دشوار نظر آرہا ہے...اگر ہمارے دانشور اور حکماء فورا ًاس امر پر توجہ نہ دی تو ہم کہنے پر مجبور ہونگے کہ بھارت جیت گیا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ خود بھی اندازہ لگا سکتے ہیں... یہ کوئی ایک گھر کی بات نہیں بلکہ اپنے گھر کے اندر ہی یہ ماحول آپ کو دیکھنے کو ملے گا۔

Wednesday, April 3, 2013

تزكيہ نفس

0 پوسٹ پر آراء
آيت اللہ ابراہيم اميني
ترجمہ: علامہ شيخ اختر عباس

نفس كے ساتھ جہاد

انسان كا سب سے بڑا دشمن اس كا نفس ہے اور وہ برابر عقل كے ساتھ جنگ اور تجاوز كى حالت ميں رہتا ہے_ شيطان كے وسوسوں سے الہام ليتا ہے اور لاو لشكر كے ساتھ عقل پر حملہ آور ہوتا ہے تا كہ اسے جدا اور خاموش كردے اور وہ تن تنہا ميدان پر قابو پائے ركھے اس كى غرض يہ ہے كہ فرشتوں كو نفس كى دنيا سے باہر نكال دے اور اسے پورى طرح شيطان كے قبضے ميں دے دے ايسے غدار دشمن كو سرنگوں كرنا كوئي آسان كام نہيں ہے_ ارادہ حتمى اور مقابلہ بلكہ جہاد كرنا اس كے لئے ضرورى ہو جاتا ہے اور وہ بھى ايك دفعہ اور دو دفعہ يا ايك دن يا دو دن ايك سال يا دو سال نہيں بلكہ تمام عمر پے در پے جہاد كرنا ضرورى ہے _ اس سے سخت مقابلہ اور متصل جہاد چاہئے اور نفس اور روح كو رام كرنے اور اس كى خواہشات پر قابو پانے كے لئے بہت سخت جنگ كرنى پڑتى ہے_

Tuesday, April 2, 2013

ہمارے وزیر اور ان کے موروثی جانشین: شیخ سعدی کی یہ حکایت ہمارے وزراء سے عین مطابقت رکھتی ہے

0 پوسٹ پر آراء
شیخ سعدی کی حکایت

وزراء میں سے ایک کا بیٹا کم عقل تھا ۔ اس نے اسے علماء میں سے ایک کے پاس بھیجا کہ اس کی تربیت کرو تاکہ وہ عقلمند ہو جاۓ ۔ ایک عرصہ اس کو تعلیم دی لیکن کوئی اثر نہ ہوا ۔ اس نے اس کے باپ کے پاس کسی کوبھیجا کہ یہ تو عقل مند نہیں ہوتا اور اس نے مجھے دیوانہ کر دیا ہے ۔ وزیر نے پوچھا کیوں؟ عالم نے جواب دیا: