کراچی (جنگ نیوز) ”گزشتہ 5 برس میں صرف شہیدوں کے نام پر سیاست کی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے متحدہ سے ملکر سندھ کے 2 ٹکڑے کرنے کی کوشش کی۔ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو گود میں لیکر ہمارے ووٹ کی توہین کی ہے اور لاڑکانہ کے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ شہر کیلئے 40 ارب رکھے گئے مگر کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے۔ حکمرانوں نے محترمہ کے قاتلوں کو بھی نہیں پکڑا، لاڑکانہ سے کھڑے ہونے والے پیپلزپارٹی کے اُمیدوار انتہائی کرپٹ ہیں لہٰذا ہم پیپلزپارٹی کے مخالف اُمیدوار کو ووٹ دیں گے“۔اِن خیالات کا اظہار لاڑکانہ کے شہریوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ گڑھی خدا بخش لاڑکانہ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ میزبان نے مختلف جگہوں کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا سیاسی قلعہ لاڑکانہ اس وقت سیکورٹی فورسز کے گھیرے میں ہے، فوجی جوانوں کو کئی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔لاڑکانہ کے ایک بازار میں شہریوں نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں سیاسی مہم زور و شور سے جاری ہے لیکن سمجھ نہیں آرہا عوام کا رجحان کس طرف ہوگا۔ گڑھی خدا بخش کے عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے بہت محبت کرتے تھے لیکن گزشتہ 5 برس میں صرف شہیدوں کے نام پر سیاست کی گئی ہے۔ ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی نے جمہوریت اور عوام کیلئے قربانیاں دیں ، پیپلزپارٹی نے غریب عوام کو ملازمتیں دیں، حکومت جانے سے پہلے ملازمین کو مستقل کیا لہٰذا ہم اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کو ہی دیں گے۔ آصف زرداری نے پاکستان ”کھپے“ کا نعرہ لگا کر پاکستان کو مضبوط کیا۔ جب تک جیالے زندہ ہیں پیپلزپارٹی کا ووٹ تقسیم نہیں ہوسکتا۔پیپلزپارٹی کے قائدین نے کبھی جھکنا نہیں سکھایا، عوام کو سر اُٹھانا سکھایا ہے۔ یہاں کا بچہ بچہ پیپلزپارٹی کے شہیدوں سے بہت عقیدت رکھتا ہے۔ ایک نوجوان نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نوازشریف کو ووٹ دیں گے، شہر کے عوام کیلئے اربوں روپے آئے مگر حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا۔ ایک شخص نے بتایا کہ بے نظیر جیسی قائد نہیں آسکتی ، حکمرانوں نے صرف شہیدوں کے نام پر اپنی سیاست چمکائی ہے، غریب عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ایک بزرگ شخص کا کہنا تھا کہ ووٹ دیکر ظالموں کو منتخب کیا تو قیامت کے روز حساب دینا پڑے گا۔ مختلف نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم پیر پگاڑا کو ووٹ دیں گے ، پیپلزپارٹی نے عوام کو صرف مہنگائی اورغربت دی ہے، عوام پیپلزپارٹی سے خوش نہیں ہیں۔ فنکشنل لیگ نے اُصولوں کی سیاست کی ہے۔
تلاش کریں۔۔۔۔
لیبلز: موضوعات
سائیٹ آمدورفت
15,613
اراکین
لکھاری
Monday, May 6, 2013
پی پی نے 5برس میں لاڑکانہ کیلئے کچھ نہیں کیا،شہریوں کے تاثرات
اس تحریر کو
پاکستان اور کرپشن,
پاکستانی سیاست
موضوع یا لینل کے تحت شائع کیا گیا ہے
0 پوسٹ پر آراء:
آپ بھی اپنا ØªØ¨ØµØ±Û ØªØØ±ÛŒØ± کریں
اÛÙ… اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی ØªØ¨ØµØ±Û Ø³Û’ پرÛیز کیجئے, مصن٠ایسا ØªØ¨ØµØ±Û ØØ°Ù کرنے کا ØÙ‚ رکھتا ÛÛ’ نیز مصن٠کا مبصر Ú©ÛŒ رائے سے متÙÙ‚ Ûونا ضروری Ù†Ûیں۔اگر آپ Ú©Û’ کمپوٹر میں اردو Ú©ÛŒ بورڈ انسٹال Ù†Ûیں ÛÛ’ تو اردو میں ØªØ¨ØµØ±Û Ú©Ø±Ù†Û’ Ú©Û’ لیے ذیل Ú©Û’ اردو ایڈیٹر میں ØªØ¨ØµØ±Û Ù„Ú©Ú¾ کر اسے تبصروں Ú©Û’ خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔