بھارت جنگ جیت رہا ہے۔۔ مسلمان نسلوں کو ان کے عظیم ورثے سے محروم کر رہا ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کا انداز بدلتا ہے....ایک زمانہ تھا جب لوگ ڈنڈووں سے جنگ لڑتے تھے، اور شکار کیا کرتے تھے...جوں جوں انسانی ذہن ترقی کرتا گیا انسان نے مختلف ایجادات کئے....لکڑی کے ہتھیاروں سے آگے چل کر انسان نے تلوار، نیزے بنائے اور اور یوں گھوڑوں ، اونٹوں پر بیٹھ کر لڑنے لگا .... پھر آگے چل کر بندوق ایجاد ہوئی... ہوئی جہاز وغیرہ ایجاد ہوئے ....جب اس سے بھی انسان کی حیوانی سوچ اور تشدد پسندی کوتشنگی نہ ہوئی تو اس نے ایٹم ایجادکیا، طرح طرح کے جدید میزائل، جنگی جہاز، ٹینک، آبدوزیں، ڈرونز وغیرہ غیرہ ایجاد کئے...انسان ہمیشہ سے ایک دوسرے پر غالب آنے کی ہیجان رکھا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ کسی بھی طرح سے اپنی ثقافت، اپنا تہذیب ، اپنا انداز ، اپنے رسم و رواجوں کو دوسروں پر تھومپ دے.... زمانہ اب جنگوں کے ان پرانے طریقوں سے آگے جاکر ایک نئی جہت میں داخل ہوچکا ہے جس کو ہم غرف عام میں ثقافتی جنگ کہہ سکتے ہیں.... مسلمانوں کے لئے اسلامی روایات ، اور حضورﷺ کے اسوہ حسنہ سے بڑھ کر کوئی راہ نجات نہیں... اسلام ہمارے لئے ایک مسلم ضابطہ حیات ہے اور ہمارے دشمنوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ ہمیں ہمارے اس عظیم ورثے سے محروم کرکے اپنے قبیح اور گندی تہذیبوں کو ہم پر مسلط کردیں ... اگر دیکھا جائے تو جنگ کے اس جدید انداز کو ہمارا ازلی دشمن بھارت جیتتا نظر آرہا ہے ... ہمارے بچوں ، خواتین اور مردوں کو بھی بھارتی ڈراموں اور ٹی وی پروگراموں کی لت ایسی لگی ہے کہ ان سے نکلنا دشوار نظر آرہا ہے...اگر ہمارے دانشور اور حکماء فورا ًاس امر پر توجہ نہ دی تو ہم کہنے پر مجبور ہونگے کہ بھارت جیت گیا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ خود بھی اندازہ لگا سکتے ہیں... یہ کوئی ایک گھر کی بات نہیں بلکہ اپنے گھر کے اندر ہی یہ ماحول آپ کو دیکھنے کو ملے گا۔
تلاش کریں۔۔۔۔
لیبلز: موضوعات
سائیٹ آمدورفت
15,611
اراکین
لکھاری
Thursday, April 11, 2013
بھارت جنگ جیت رہا ہے۔۔ مسلمان نسلوں کو ان کے عظیم ورثے سے محروم کر رہا ہے۔
اس تحریر کو
اسلام، اسلامک,
پاکستانی سیاست
موضوع یا لینل کے تحت شائع کیا گیا ہے
0 پوسٹ پر آراء:
آپ بھی اپنا ØªØ¨ØµØ±Û ØªØØ±ÛŒØ± کریں
اÛÙ… اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی ØªØ¨ØµØ±Û Ø³Û’ پرÛیز کیجئے, مصن٠ایسا ØªØ¨ØµØ±Û ØØ°Ù کرنے کا ØÙ‚ رکھتا ÛÛ’ نیز مصن٠کا مبصر Ú©ÛŒ رائے سے متÙÙ‚ Ûونا ضروری Ù†Ûیں۔اگر آپ Ú©Û’ کمپوٹر میں اردو Ú©ÛŒ بورڈ انسٹال Ù†Ûیں ÛÛ’ تو اردو میں ØªØ¨ØµØ±Û Ú©Ø±Ù†Û’ Ú©Û’ لیے ذیل Ú©Û’ اردو ایڈیٹر میں ØªØ¨ØµØ±Û Ù„Ú©Ú¾ کر اسے تبصروں Ú©Û’ خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔