Wednesday, February 20, 2013

نادہنداور کرپٹ سیاستدانوں کو الیکشن سے باہر کرنے کا طریقہ کار تیار

0 پوسٹ پر آراء
اسلام آباد (طاہر خلیل،ایجنسیاں) ٹیکس چور، نادہندہ اور کرپٹ سیاستدانوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کیلئے 5 قومی اداروں نے طریق کار طے کر لیا،الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی اسکروٹنی کا طریقہ کارطے کرنے کے لئے پانچ قومی اداروں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ، نیب نے سزا یافتہ اور کرپشن کے زیر سماعت مقدمات میں ملوث سیاستدانوں کی صوبہ وار فہرستیں تیار کر لیں،ا سٹیٹ بنک نے قرض نادہندگان کے بارے میں ہوم ورک مکمل کر لیا۔ ایف بی آر اور نادرا ٹیکس چور سیاستدانوں اور ان کے اہل خانہ کے کوائف فراہم کریں گے۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اسٹیٹ بنک کے گورنر یٰسین انور، چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم، چیئرمین نادرا طارق ملک، نیب کے ڈی جی اپریشنز اور سینئر حکام موجود تھے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ اسٹیٹ بنک انتخابی امیدواروں سے متعلق الیکشن کمیشن کو مطلوبہ معلومات فراہم کرے گا۔ ہمارے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے الیکشن کمیشن جو بھی تعاون مانگے گا فراہم کریں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ گورنر سٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نادرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امیدواروں کی سکروٹنی کے عمل میں الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ آئین کے آرٹیکلز 63-62 کے تحت امیدواروں کی اہلیت اور نااہلیت کے آئینی تقاضوں کو مکمل کیا جا سکے۔ اشتیاق احمد خان نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ امیدواروں کی سکروٹنی کا کام 30 دن میں مکمل کیا جائے۔ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے کہا کہ ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ٹیکس نادہندگان کی فہرستیں الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیں گے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ امیدواروں کے نادہندہ اہل خانہ کی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن کو دیں گے۔ انہوں نے کہا ملک میں 36 لاکھ ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا بھی ہم نے ایف بی آر کو دیا ہے، یہ ڈیٹا بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ نیب،ا سٹیٹ بنک، ایف بی آر اور نادرا ہر حلقے میں امیدواروں کے بارے میں مکمل معلومات پر مبنی ڈیٹا متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو آن لائن فراہم کریں گے۔ ریٹرننگ افسران فراہم کردہ معلومات پر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے اور جس سیاستدان کے زیر کفالت بچوں، اہل خانہ نے بنکوں سے قرض لیا اور ادا نہیں کیا وہ یوٹیلٹی بلز کے نادہندہ ہونگے یا ٹیکس ڈیفالٹر ہونگے۔ کرپشن کے الزامات میں سزا یافتہ یا کسی مقدمے میں ملوث ہونگے انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ گورنر سٹیٹ بنک یٰسین انور نے ”جنگ“ کو بتایا کہ سٹیٹ بنک نے قرض نادہندگان کا مکمل ریکارڈ تیار کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو جب ضرورت ہو گی ریکارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے ”جنگ“ سے بات چیت میں کہا کہ دوہری شہریت کے حامل سیاستدانوں کے کوائف بھی الیکشن کمیشن کو دیں گے اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔


0 پوسٹ پر آراء:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر Ú©ÛŒ رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ Ú©Û’ کمپوٹر میں اردو Ú©ÛŒ بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے Ú©Û’ لیے ذیل Ú©Û’ اردو ایڈیٹر میں تبصرہ Ù„Ú©Ú¾ کر اسے تبصروں Ú©Û’ خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔