اسلام آباد … مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ایران گوادر میں یومیہ 4لاکھ بیرل صلاحیت کی آئل ریفائنری لگائے گا، 27 فروری کو صدر مملکت کے دورہ ایران کے دوران معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ ایرانی وزیر پیٹرولیم رستم گا سیمی کی سربراہی میں وفد سے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ایران کے ساتھ تیل وگیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کی گئی ہے، ایران گوادر میں یومیہ 4 لاکھ بیرل صلاحیت کی آئل ریفائنری لگائے گا۔ ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ایران کے ساتھ پاکستان میں 781 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر بھی 27 فروری تک دستخط ہو جائیں گے، معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستانی ٹیم فوری ایران جا رہی ہے۔ ایک سوال پر ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ ایران کو گیس کی قیمت کم کرنا پڑے گی اور اسے ترکمانستان سے درآمدی گیس کی قیمت کے برابر لانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی گیس ترکمانستان کی درآمدی گیس سے ڈیڑھ سے پونے 2 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستان کو طویل عرصے تک ایل پی جی دینے کی بھی پیش کش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایران نے تاخیری ادائیگیوں پر پاکستان کو خام تیل فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
تلاش کریں۔۔۔۔
لیبلز: موضوعات
سائیٹ آمدورفت
15,618
اراکین
لکھاری
Wednesday, February 20, 2013
ایران گوادر میں یومیہ 4 لاکھ بیرل صلاحیت کی آئل ریفائنری لگائے گا
اس تحریر کو
پاکستانی سیاست
موضوع یا لینل کے تحت شائع کیا گیا ہے
0 پوسٹ پر آراء:
آپ بھی اپنا ØªØ¨ØµØ±Û ØªØØ±ÛŒØ± کریں
اÛÙ… اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی ØªØ¨ØµØ±Û Ø³Û’ پرÛیز کیجئے, مصن٠ایسا ØªØ¨ØµØ±Û ØØ°Ù کرنے کا ØÙ‚ رکھتا ÛÛ’ نیز مصن٠کا مبصر Ú©ÛŒ رائے سے متÙÙ‚ Ûونا ضروری Ù†Ûیں۔اگر آپ Ú©Û’ کمپوٹر میں اردو Ú©ÛŒ بورڈ انسٹال Ù†Ûیں ÛÛ’ تو اردو میں ØªØ¨ØµØ±Û Ú©Ø±Ù†Û’ Ú©Û’ لیے ذیل Ú©Û’ اردو ایڈیٹر میں ØªØ¨ØµØ±Û Ù„Ú©Ú¾ کر اسے تبصروں Ú©Û’ خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔