جسمانی اعضا کا کاروبار عروج پرہے،ادیب رضوی
کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ڈائریکٹر ادیب رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال غیر قانونی طور پر جسمانی اعضا کا ایک ارب روپے کا کاروبار ہوتا ہے،اعضاء کی پیوندکاری کے بل کی منظوری سے اس گھناوٴنے کاروبار کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ایک مردہ جسم کے اعضاء سترہ انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرسکتے ہیں۔ادیب الحسن رضوی کے مطابق انسانی اعضاء کے کاروبار میں پاکستان کا شمار دنیا کے صف اول کے پانچ ممالک میں کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال غیر قانونی طور پر جسمانی اعضا کا ایک ارب روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔ پاکستان میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریدوفرخت کی روک تھام اور اعضاء کی پیوندکاری کا بل قومی اسمبلی میں منظور کیا گیا ہے جس سے سینکڑوں جانوں کو بچایا جاسکے گا۔ دنیا بھرمیں جسم کے ہراعضاء کو تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان اعضاء کی پیوندکاری میں پچاس سال پیچھے ہے اوراعضاء کی تبدیلی صرف گردوں تک ہی محدود ہے۔ تاہم قانون سازی کے بعد ماہرین پرامید ہیں کہ اب پاکستان میں بھی جسم کے مختلف حصوں کی پیوندکاری ممکن ہوسکے گی۔ادیب الحسن رضوی کا کہنا ہے کہ انسانی اعضاء کی پیوندکاری پر قانون سازی سے اعضاء کی چور بازاری سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ
http://urdu.aaj.tv/national/2009/11/14/66447_2_story.html
0 پوسٹ پر آراء:
آپ بھی اپنا ØªØ¨ØµØ±Û ØªØØ±ÛŒØ± کریں
اÛÙ… اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی ØªØ¨ØµØ±Û Ø³Û’ پرÛیز کیجئے, مصن٠ایسا ØªØ¨ØµØ±Û ØØ°Ù کرنے کا ØÙ‚ رکھتا ÛÛ’ نیز مصن٠کا مبصر Ú©ÛŒ رائے سے متÙÙ‚ Ûونا ضروری Ù†Ûیں۔اگر آپ Ú©Û’ کمپوٹر میں اردو Ú©ÛŒ بورڈ انسٹال Ù†Ûیں ÛÛ’ تو اردو میں ØªØ¨ØµØ±Û Ú©Ø±Ù†Û’ Ú©Û’ لیے ذیل Ú©Û’ اردو ایڈیٹر میں ØªØ¨ØµØ±Û Ù„Ú©Ú¾ کر اسے تبصروں Ú©Û’ خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔