
کچھ لوگ گھنے اور سایہ دار اشجار کی طرح ہوتے ہیں جو شدید طوفانوں کے باوجود ثابت قدمی سے اپنے مقام پر جمے رہتے ہیں اور کبھی نہیں اُکھڑتے ...اور کچھ لوگ ستاروں کی طرح ہوتے ہیں جو دن بھر سورج کا مقابلہ کرنے کے باوجود جگہ نہیں چھوڑتے اور رات آتے ہی چمک اُٹھتے ہیں۔
میں نے اِن درختوں اور ستاروں کو صحرائے تھر میں مصائب سے لڑتے دیکھا ،یہ سفر میں کبھی بھلا نہیں سکوں گا...ہرمنزل سجدۂ شکر کی داعی تھی اور ہرقدم التفاتِ رب العالمین کا امین تھا...یہ درست ہے کہ تھر کے گوٹھوں اور دوراُفتاد آبادیوں میں بھوک...