Friday, March 22, 2013

’ایران پر حملہ کیا تو تل ابیب کو ملیامیٹ کر دیا جائے گا‘۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام

0 پوسٹ پر آراء

ایران کے رہبرِ اعلیٰ نے یہ دھمکی نوروز کے موقعے پر دی

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کے مرکزی شہروں تل ابیب اور حیفا کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انھوں نے ایرانی سال نوروز کے موقعے پر ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کہا، ’صیہونی ریاست کے رہنما ہم پر فوجی حملہ کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ جانتے ہیں، اور اگر وہ نہیں جانتے تو انھیں جاننا چاہیے کہ اگر وہ یہ غلطی کریں گے تو اسلامی جمہوریہ ایران تل ابیب اور حیفا کو ملیامیٹ کر دے گا۔‘

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ وہ جوہری پروگرام کے بارے میں امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں زیادہ پرامید نہیں ہیں۔

خامنہ ای نے یہ تقریر اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو کے اُس بیان کے اگلے دن کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے بچاؤ کے لیے کوئی بھی قدم اٹھا سکتا ہے۔

اسرائیل کے دورے پر گئے ہوئے امریکی صدر اوباما نے بھی کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا اور اسرائیل کو امریکہ کا سب سے بڑا دوست قرار دیا تھا۔


امریکی صدر نے ایران کے بارے میں کہا تھا، ’ہم اپنے اہداف پر متفق ہیں، یعنی ایران کو جوہری اسلحہ حاصل نہ کرنے دینا۔ ہم اس (تنازعے) کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہتے ہیں، اور اس کے لیے ابھی وقت موجود ہے۔‘ تاہم انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی رہنماؤں کو ’یہ سمجھنا چاہیے کہ انھیں اپنی عالمی ذمے داریاں نبھانی ہوں گی۔‘

انھوں نے بدھ کے روز یروشلم میں اسرائیلی صدر بن یامین نتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکہ کے اس موقف کا اعادہ کیا تھا کہ وہ ’ایران کو دنیا کے بدترین ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘

ایران مسلسل انکار کرتا ہے کہ وہ جوہری اسلحہ بنا رہا ہے۔

0 پوسٹ پر آراء:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر Ú©ÛŒ رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ Ú©Û’ کمپوٹر میں اردو Ú©ÛŒ بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے Ú©Û’ لیے ذیل Ú©Û’ اردو ایڈیٹر میں تبصرہ Ù„Ú©Ú¾ کر اسے تبصروں Ú©Û’ خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔