
اسّی کی دہائی میں پہلی بار اشتعال انگیز فرقہ وارانہ مواد کی باقاعدہ اشاعت شروع
ہوئی
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمانوں کے دو فرقوں اہلِ سنت اور اہلِ تشیع میں اختلافات کو ابھارنے اور ان دونوں فرقوں میں صدیوں سے موجود اختلاف رائے کو پرتشدد کارروائیوں کی شکل دینے میں فرقہ وارانہ تحریری مواد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان کے وجود میں آنے سے پہلے برصغیر میں شیعہ سنی اختلافات پر فسادات کے واقعات پیش آتے تھے لیکن ان کی شدت یا شکل ایسی نہیں تھی جیسی کہ آج...