Tuesday, May 28, 2013

ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے: (اکبر الٰہ آبادی)

0 پوسٹ پر آراء
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہے

ڈاکہ تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے

نا تجربہ کاری سے واعظ کی یہ ہیں باتیں
اس رنگ کو کیا جانے، پوچھو تو کبھی پی ہے؟

اپنے بچوں کو فیس بک پر آن کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔۔۔ ویڈیو دیکھیئے

0 پوسٹ پر آراء

Online Safety-28 May 2013 by GeoNews

 اپنے بچوں کو فیس بک پر آن کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔۔۔ ویڈیو دیکھیئے

یوم تکیبر پر یہ مناظر آخر کب تک دیکھنے کو ملیں گے

0 پوسٹ پر آراء

غذائیت کی کمی: ’تعلیمی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ‘

0 پوسٹ پر آراء
دنیا میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی برطانوی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق غذائیت کی کمی کی وجہ سے دنیا میں ایک چوتھائی بچوں کی سکولوں میں غیر تسلی بخش کارکردگی کا خطرہ ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق غذائیت سے بھرپور خوراک کی کمی بچوں کی لکھنے پڑھنے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتی ہے۔

Monday, May 13, 2013

شفاف الیکشن کرانے کا وعدہ ، فخر و بھائی نے قوم کے ساتھ بہت بڑا مذاق کیا.....

0 پوسٹ پر آراء

شفاف الیکشن کرانے کا ڈھونگ رچانے والے فخرالدین جی کی خواہش تو بڑی تھی کہ اپنی عمر کے آخری حصے میں سونپی ہوئی ایک اہم قومی ذمہ داری کو بہ طریق احسن نبہا کر قوم کی دعائیں سمیٹ کر دنیا سے رخصت ہوجائے.....اور ہمارے تین ماہ کے مہمان جنرل کیانی جو زاردی سے نا معلوم ڈیل کے نتیجے میں تین سال کی توسیع لیکر 
اب تک براجمان ہے۔ اور انہیں اب تک ملک و قوم کی آنکھوں سے رواں دواں خون کے آنسوں

(پلیز پروسیڈ فار ویڈیوز)


Monday, May 6, 2013

پی پی نے 5برس میں لاڑکانہ کیلئے کچھ نہیں کیا،شہریوں کے تاثرات

0 پوسٹ پر آراء
کراچی (جنگ نیوز) ”گزشتہ 5 برس میں صرف شہیدوں کے نام پر سیاست کی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے متحدہ سے ملکر سندھ کے 2 ٹکڑے کرنے کی کوشش کی۔ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو گود میں لیکر ہمارے ووٹ کی توہین کی ہے اور لاڑکانہ کے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ شہر کیلئے 40 ارب رکھے گئے مگر کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے۔

مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ نے عمران خان کے خلاف دیا گیا بیان اور فتویٰ واپس لے لیا

0 پوسٹ پر آراء
پشاور (آن لائن) جامعہ حقانیہ سے تعلق رکھنے والے شیخ الحدیث والتفسیر مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ المدنی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دیا گیا بیان اور فتویٰ واپس لے لیا ہے۔ ایک بیان میں مولانا شیر علی شاہ نے کہا کہ میں نے عمران خان 

Friday, May 3, 2013

خاک مجھ میں کمال رکھا ہے

0 پوسٹ پر آراء
خاک مجھ میں کمال رکھا ہے
اے خدا تو نے سنبھال رکھا ہے
میرے عیبوں پہ ڈال کے پردہ
مجھے اچھوں میں ڈال رکھا ہے
اپنے دامن سے کر کے وابستہ
ہر مصیبت کو ٹال رکھا ہے
میں تو کب کا مٹ گیا ہوتا
تیری رحمت نے پال رکھا ہے

مشرف کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ ذاتی عداوت پر مبنی ہے، عدل نہیں بدل ہے

0 پوسٹ پر آراء

 مشرف کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ ذاتی عداوت پر مبنی ہے اگر مشرف کے اوپر الزامات ہیں تو دوسرے سیاست دان کون سا دودھ کے دھلے ہوئے ہیں.... ہم عوام اب کسی بھی عدالت پر یقین نہیں کرسکتے۔۔۔ اربوں روپوں کے کرپشن میں ملوث راجہ رینٹل، اور این آئی سی ایل کا بیڑا غرق کرنے والے امین فہیم اور جعلی ڈگری میں جیل جانے والے جمشید دستی اور وہ 53 دہشت جو پاک فوج کے خلاف برسر پیکار ہیں، کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے اور ایک ایسے شخص کو جس نے اپنی ساری زندگی ملک کی حفاظت اور قوم کی خدمت کے لئے وقف کردی کو نااہل قرار دیا جانا کونسا انصاف ہے..... اگر عدالتوں میں چلنے والے کیسوں سے پہلے ہی فیصلے ہونے ہیں تو ان لاکھوں کیسز کا فیصلہ بھی تو کردیں جن کو لڑتے ہوئے نسلیں بوڑھی ہوگئیں۔۔۔۔ اگر انصاف کا یہ عالم ہے تو اللہ ہی اس ملک کا خیر کرے